Aaj Logo

اپ ڈیٹ 30 دسمبر 2023 03:36pm

’تیرے بن سیزن 2‘ خوشی کے بجائے مایوسی دے گیا

سال 2023 میں یمنیٰ زیدی اور وہاج علی کے ڈرامہ سیریل ’تیرے بن‘ نے عالمی سطح پر کامیابی اور شہرت حاصل کی۔

یہ ڈرامہ جیو ٹیلی ویژن کی پیشکش تھا جسے سیونتھ اسکائی انٹرٹینمنٹ نے پروڈیوس کیا تھا۔ ڈرامے کی ہدایتکاری سراج الحق نے کی تھی اور اسے نوراں مخدوم نے لکھا تھا۔

میگا ڈرامہ سیریل کے پروڈیوسر اسد قریشی اور عبداللہ کادوانی تھے۔

تیرے بن نے گزشتہ پاکستانی شوز کی مقبولیت اور ریٹنگ کے ریکارڈ توڑ دیے۔ ابتدائی طور پر اس ڈرامے کو یوٹیوب پر 3 ارب سے زائد مرتبہ دیکھا گیا تھا۔

صارفین کی جانب سے ڈرامہ ختم ہوتے ہی اس کے سیزن 2 کا مطالبہ کیا جارہا تھا۔

سیزن 2 کے مطالبے کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے ڈرامہ بنانے والوں نے 29 دسمبر کو ’تیرے بن‘ کے انتہائی متوقع سیزن 2 سے متعلق تفصیلات ظاہرکرنے کا دن مقرر کیا تھا۔

اس حوالے سے تصاویر کے ساتھ گزشتہ روز باضابطہ اعلان کیا گیا۔ تاہم شائقین کو خوشی کے بجائے مایوسی دے گیا۔

مداحوں نے پرومو یا ٹریلر کے بجائےصرف تصاویر شیئر کرنے پر پروڈیوسرز کو تنقید کا نشانہ بنایا کیونکہ انہیں توقع تھی کہ پروڈیوسرز کی جانب سے ایک تگڑا سا ٹیزر دیکھنے کو ملے گا۔

اس پوسٹ پر مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کئی مداح دیگر تفصیلات جاننے میں بھی دلچسپی رکھتے تھے۔ وہ مصنف کا نام، نشر ہونے کی تاریخ اور کہانی کا تانا بانا سب جاننا چاہتے تھے۔

Read Comments