Aaj Logo

شائع 30 دسمبر 2023 04:02pm

ایمان مزاری کی رخصتی پر شیریں مزاری کیلئے ’وزیر خزانہ‘ بننے کی دُعا، ویڈیو وائرل

دو روز قبل رشتہ ازدواج میں بندھنے والی سماجی کارکن اور وکیل ایمان مزاری کی شادی کی تصاویر کی طرح ان کی رخصتی کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہے۔

شیئرکی جانے والی ویڈیو میں ایمان مزاری کو عبدالہادی کے سنگ رخصت ہوتے دیکھا جاسکتا ہے۔

قرآن پاک کے سائے می رخصت کی جانے والی ایمان روایتی سجی سجائی گاڑی کے بجائے بینک ’جیپ‘ میں بیٹھ کر پیا گھر گئیں۔

رخصتی کے وقت ایمان کی والدہ اور سابق پی ٹی آئی رہنما شیریں مزاری بھی ہمراہ دیکھی جاسکتی ہیں۔ خاص بات وہاں موجود خواجہ سرا ؤں کی موجودگی تھی جنہوں نے دلہن کی والدہ کو دیکھ کر نعرہ لگایا، ’شیریں مزاری کا تو دل دیوانہ لگتا ہے‘۔

اُن کی دلچسپ دعاؤں نے سبھی کو محظوظ کیا، دُلہا اور دلہن کے لیے گانوں کے علاوہ انہوں نے وزیر خزانہ بننے کی دعا بھی دی۔ اس دُعا پر وہاں موجود سبھی افراد کے چہروں پرمسکراہٹ دوڑ گئی۔

ایمان مزاری کے شوہر عبدالہادی چٹھہ بھی ایمان کی طرح پیشے کے اعتبار سے وکیل ہیں۔

ٹرولزکو شکست؟ اسد طور نے ایمان مزاری کے ساتھ تصویر شیئر کردی

دُلہا نے دُلہن کے سر پر سے کچھ وارنے کی فرمائش کرتے ہوئے یہ بھی کہا گیا کہ آپ شاہ محمود قریشی کی طرح کھڑے ہیں۔

Read Comments