مالاکنڈ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 2 سگے بھائی جاں بحق

فائرنگ کی ذد میں آکر 10 سالہ بچی سیت 2 افراد زخمی ہوگئے، لیویز
شائع 31 دسمبر 2023 02:21pm

ورتیردوبندی کے علاق میں میں ملزمان کی فائرنگ سے دوسگے بھائی جاں بحق جب کہ فائرنگ کے زد میں اکر 10 سالہ بچی سمیت دوافراد زخمی ہوگئے۔

لیویز کے مطابق مالاکنڈ کی تحصیل درگئی کے علاقے ورتیردوبندی میں ملزمان کی فائرنگ سے دوسگے بھائی موقع پر جاں بحق ہوگئے۔

لیویز کے مطابق فائرنگ کی ذد میں آکر ایک 10 سالہ راہگیر بچی اور نامعلوم شخص بھی زخمی ہوئے، واقعے کی اطلاع ملتے ہی لیویز، پولیس اور ریسکیو کی ٹیمیں وقوعہ پر پہنچ گئیں، اور لاشوں اور زخمیوں کو تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال منتقل کردیا۔

ملزمان واردات کے بعدفرارہونے میں کامیاب ہوگئے۔ لیویز کے مطابق واقعہ پرانی دشمنی کا شاخسانہ ہے۔ملزمان کی گرفتاری کیلئے لیویزکے بھاری نفری نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تلاش شروع کردی۔

Read Comments