Aaj Logo

اپ ڈیٹ 31 دسمبر 2023 07:40pm

نیوزی لینڈ کے بعد آسٹریلیا بھی 2024 میں داخل، سڈنی کے ہاربر برج پر شاندارآتش بازی

نیوزی لینڈ کے شہر آکلینڈ میں نئے سال کا آغاز ہوگیا، اسکائی ٹاور پر شاندار آتش بازی کرکے سال نو کو خوش آمدید کہا گیا، نیوزی لینڈ کے بعد آسٹریلیا میں بھی سال نو کا آغاز ہوگیا۔

آسٹریلیا میں سال 2024 کا آغاز ہوگیا ہے، اور اس مناسبت سے سڈنی کے ہاربر برج پر شاندارآتش بازی کا مظاہرہ کیا گیا، جس میں ہزاروں کی تعداد میں عوام نے شرکت کی۔

ایک رپورٹ کے مطابق سڈنی کے ہاربر برج پر ہونے والی تقریب کو ہر سال دنیا بھر میں 400 ملین سے زیادہ لوگ دیکھتے ہیں۔ جب کہ 10 لاکھ سے زیادہ افراد بہتر نظاروں کیلئے بندرگاہ کے ساحل پر جمع ہوتے ہیں۔ اس لئے اس سال سیکورٹی کو یقینی بنانے کے لئے سڈنی بھر میں پہلے سے کہیں زیادہ پولیس تعینات کی گئی ہے۔

اس سے قبل دنیا میں سے پہلے نیوزی لینڈ کے شہر آکلینڈ میں نئے سال کا آغاز ہوا، نئے سال کی آمد پر آکلینڈ کا اسکائی ٹاور جگمگا گیا اور شاندار آتش بازی کی گئی، جسے ہزاروں کی تعداد میں عوام نے براہ راست ملاحظہ کیا۔

خبر ایجنسی کی رپورٹ میں بتایا کہ ہانگ کانگ، وکٹوریا ہاربر پر آتش بازی سے نئے سال کا استقبال کیا جائے گا، دبئی کے برج خلفیہ سے آتش بازی کی جائے گی، اور برطانیہ کے شہر لندن، نیو یارک کے ٹائمز اسکوائر پر بھی لوگ جشن منانے جمع ہوں گے۔ سیکورٹی بریفنگ میں نیویارک سٹی کے میئر ایرک ایڈمز کا کہنا تھا کہ نئے سال کی شام کی تقریبات کو ”کوئی خاص خطرہ“ نہیں ہے۔ اس جشن کے دوران مڈ ٹاؤن مینہٹن کے قلب میں ہزاروں افراد کے جمع ہونے کی توقع ہے۔

Read Comments