شہداد کوٹ: انڈس ہائی وے پر تیز رفتار بس الٹ گئی، 3 افراد جاں بحق

حادثے میں متعدد افراد زخمی بھی ہوئے جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، پولیس
شائع 31 دسمبر 2023 06:35pm

نصیرآباد انڈس ہائی وے پر تیز رفتار بس الٹ گئی، حادثے میں تین افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق شہداد کوٹ میں نصیرآباد انڈس ہائی وے پر تیز رفتار بس الٹ گئی، جس کے نتیجے میں تین افراد جاں بحق اورمتعدد زخمی ہوگئے۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو کی ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچ گئیں اور لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔

Read Comments