Aaj Logo

اپ ڈیٹ 01 جنوری 2024 01:09pm

آپ کی سوچ منفی ہے تو بس اس مخصوص کیفے میں جانے کی سوچیں

منفی سوچ رکھنے والوں کی ذہنیت دوسروں کے مقابلے میں قدرے مختلف ہوتی ہے، اسی لیے ان سے نمٹنا بھی ذرا دشوار ہوتا ہے۔ جاپان میں کرونا وبا کے بعد اس حوالے سے ایک کیفے تعمیر کیا گیا تھا جو اب شہرت حاصل کررہا ہے۔

منفی سوچ رکھنے والوں کیلئے مخصوص جاپان میں موجود یہ عجیب و غریب کیفے ان دِنوں کافی مشہور ہورہا ہے۔

’موری اوچی‘ نام سے مشہور اس کیفے کے بانی کے مطابق منفی سوچ رکھنے والے حضرات دراصل خداداد صلاحیتوں کے مالک ہوتے ہیں۔

جاپانی دارالحکومت ٹوکیو کے ضلع شیموکیتازاوا میں موجود یہ کیفے ان مایوس اور منفی رجحانات رکھنے والوں کو ہی سروس فراہم کرتا ہے۔

دلچسپ حقیقت یہ ہے کہ اس کیفے کے بانی خود بھی منفی رجحانات کے حامل ہیں۔

بانی کے مطابق انہوں نے ہمیشہ محسوس کیا تھا کہ منفی لوگ دوسروں کے مقابلے میں نہ صرف زیادہ حساس ہوتے ہیں بلکہ زیادہ آسانی سے دلبرداشتہ بھی ہوجاتے ہیں۔

اس خیال کے تحت انہوں نے اپنی ’برادری‘ کے افراد کے لیے یہ کیفے قائم کیا۔

Read Comments