Aaj Logo

شائع 01 جنوری 2024 01:49pm

کورونا کی نئی قسم: عازمین حج کی ویکسی نیشن کی جائے گی

ملک بھر میں کہیں بھی کووڈ 19 کے ویریئنٹ جے این ون کے نئے کیس سامنے نہیں آئے ہیں تاہم عازمین حج کی ویکسی نیشن کی جائے گی۔

حکومت بین الاقوامی دواساز ادارے فائزر سے نئی کورونا ویکسین کی پانچ لاکھ خوراکیں حاصل کرنے کی تیاری کر رہی ہے۔

امریکہ، چین، بھارت، کینیڈا،فرانس اور جرمنی سمیت 45 سے زائد ممالک میں جے این ون کے کیس سامنے آرہے ہیں۔ ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان میں لوگ اب تک اس ویریئنٹ سے بہت حد تک محفوظ رہے ہیں۔

عالمی ادارہ صحت نے بتایا ہے کہ 20 نومبر سے 17 دسمبر کے دوران دنیا بھر میں جے این ون کے 8 لاکھ 50 ہزار سے زائد کیس سامنے آئے ہیں۔نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ہیلتھ نے بتایا ہے کہ لاہور اور کراچی میں صحتِ عامہ کے اداروں نے جے این ون کا کوئی کیس رپورٹ نہیں کیا۔ دوسری طرف کورونا کے دیگر ویریئنٹس کے مجموعی کیس ایک فیصد سے بھی کم ہیں۔

جے این ون سعودی عرب میں بھی ظاہر ہوچکا ہے۔ پاکستانی عازمین حج کو اس سے محفوظ رکھنے کی خاطر ویکسین دی جائے گی۔

اس بات کا قوی امکان ہے کہ سعودی حکومت عازمین حج کی کورونا ویکسی نیشن کو لازم قرار دے گی۔

Read Comments