Aaj Logo

شائع 01 جنوری 2024 05:35pm

حکومت نے ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا

ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا گیا ہے اور اوگرا نے قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے۔

حکومت کی جانب سے ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا گیا ہے، اوگرا نے ایل پی جی کی نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ایل پی جی کی قیمت 256 روپے 42 پیسے فی کلو مقرر کی گئی ہے، جس کے بعد ایل پی جی کا 11.8 کلو کا گھریلو سیلنڈر 18 روپے 52 پیسے مزید مہنگا ہوکر 3 ہزار 25 روپے 87 پیسے ہوگئی ہے۔

واضح رہے کہ دسمبر میں ایل پی جی کے گھریلو سیلنڈر کی قیمت 3 ہزار 7 روپے 52 پیسے مقرر تھی۔

Read Comments