Aaj Logo

شائع 02 جنوری 2024 07:41am

ملک بھر میں دھند کا راج، کئی اہم شاہراہیں بند

دھند نے ملک بھر کے کئی شہروں کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے۔ پنجاب، سندھ اور خیرپختونخوا کے مختلف شہروں میں دھند کا راج برقرار ہے۔

سڑکیں دھند میں گم ہوگئی ہیں جبکہ حد نگاہ انتہائی کم ہونے سے مسافروں کو مشکلات کا سامنا ہے۔

نئیشنل پائی ویز اینڈ موٹر وے پولیس کے مطابق موٹروے ایم ون پشاور سے برہان تک بند ہے، اسی طرح ایم فائیو شیر شاہ سے روہڑی تک اور سوات ایکسپریس وے کو کرنل شیرخان سے اسماعیلہ تک ٹریفک کیلئے بند کردیا گیا ہے۔

موٹروے پولیس نے شہریوں کو غیر ضروری سفر سے گریز کرنے کی ہدایت کی ہے۔

Read Comments