Aaj Logo

اپ ڈیٹ 02 جنوری 2024 10:32am

جاوید اختر نے ’ڈنکی‘ کے ایک گانے کی کتنی فیس لی؟ ہوشرُبا انکشاف

بالی ووڈ سُپر اسٹار شاہ رخ خان کی ریکارڈ توڑتی فلم ’ڈنکی‘ کے گانے سے متعلق ایک دل دہلا دینے والا انکشاف سامنے آیا ہے۔

فلم کا گانا ’نکلے تھے کبھی ہم گھر سے‘ کو معروف نغمہ نگار جاوید اختر نے تحریر کیا ہے۔

تجزیہ کار اور فلم نقاد کومل ناہتہ نے اپنے میگزین فلم انفارمیشن میں انکشاف کیا کہ جاوید اختر نے اس گانے کو لکھنے کے لیے بھارتی 25 لاکھ روپے وصول کیے ہیں۔

حال ہی میں اسٹیج شو ’میں کوئی ایسا گیت گاؤ‘ میں جاوید اختر نے بتایا کہ وہ شاہ رخ خان کی فلم کے لیے کس طرح تیار ہوئے تھے۔ انہوں نے کہا کہ ’میں عام طور پر فلم میں صرف ایک گانا نہیں لکھتا۔ راجو ہیرانی صاحب نے مجھ سے صرف ایک گانے کے بول لکھنے کو کہا۔ میں نے انکار کر دیا لیکن انہوں نے اصرار کیا تھا‘۔

جاوید اختر کا کہنا تھا کہ ’راجو ہیرانی نے ان سے اصرار کرتے ہوئے کہا تھا کہ یہ گانا آپ کے علاوہ کوئی نہیں لکھ سکتا‘۔

جاوید اختر نے مزید کہا کہ ’پلک جھپکائے بغیر وہ ان شرائط پر راضی ہو گئے۔ یہ میرا کمال نہیں ہے، یہ کمال راجو ہیرانی کا ہے۔ جسکے پیچھے 5 سپر ڈوپر ہٹ فلمیں تھیں، اس کو سمجھ تھی کی یہ گانا مجھے اس آدمی سے ملے گا‘۔

کرسمس کے موقع پر ریلیز ہونے والی فلم ’ڈنکی‘ نے اپنی ریلیز کے بعد سے ہی مقبولیت کے تمام ریکارڈ توڑے تھے۔

Read Comments