Aaj Logo

اپ ڈیٹ 02 جنوری 2024 04:48pm

آگ میں لپٹے جاپانی طیارے سے مسافروں کو نکالنے کے حیرت انگیز مناظر، 5 افراد ہلاک

جاپان ایئر لائنز کی ایک پرواز ”جے اے ایل 516“ نے منگل کو ٹوکیو کے ہنیڈا ہوائی اڈے پر اترتے ہی آگ پکڑ لی۔ لینڈنگ کے بعد طیارہ کوسٹ گارڈ کے طیارے سے ٹکرا گیا۔ کوسٹ گارڈ کے طیارے میں عملے کے 5 ارکان ہلاک ہوگئے۔

خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق، آگ میں لپٹے طیارے سے تمام 379 مسافروں اور عملے کو نکال لیا گیا۔

حادثے کی ایک فوٹیج میں طیارے کی کھڑکیوں سے آگ کے شعلے نکلتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں۔

جاپانی نیوز براڈکاسٹرز نے حکام کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ہنیڈا ہوائی اڈے پر لینڈنگ کے بعد طیارہ کوسٹ گارڈ کے طیارے سے ٹکرا گیا۔ کوسٹ گارڈ کے طیارے میں عملے کے 5 ارکان ہلاک ہوگئے۔

کوسٹ گارڈ نے کہا ہے کہ وہ اس امکان کی تحقیقات کر رہے ہیں کہ آیا ان کا ایک طیارہ مسافر جیٹ سے کیسے ٹکرا گیا۔

ویڈیو میں دکھایا گیا کہ فائر بریگیڈ کا عملہ آگ بجھانے کے لیے کام کر رہا ہے۔

خبر رساں ایجنسی ایسوسی ایٹڈ پریس کی ابتدائی رپورٹ کے مطابق، یہ فوری طور پر واضح نہیں ہو سکا کہ کیا ہوا تھا یا کتنے زخمی ہیں۔

Read Comments