امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کی نگراں وزیر خارجہ جلیل عباس سے ملاقات

امریکا میں آباد کاری کے اہل افغان مہاجرین کے معاملات پر تبادلہ خیال
شائع 02 جنوری 2024 05:07pm

امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے نگراں وزیرخارجہ جلیل عباس سے ملاقات میں امریکا میں آباد کاری کے اہل افغان مہاجرین کے معاملات پر تبادلہ خیال کیا۔

امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم دفتر خارجہ پہنچے، جہاں انہوں نے نگراں وزیرخارجہ جلیل عباس جیلانی سے ملاقات کی۔

دونوں رہنماؤں کے مابین ہونے والی ملاقات میں امریکا میں آباد کاری کے اہل افغان مہاجرین کے حوالے سے بات چیت ہوئی، جب کہ پاک امریکا تعلقات کو فروغ دینے پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

Read Comments