Aaj Logo

شائع 02 جنوری 2024 06:36pm

الیکشن کمیشن نے پی کے 91 کوہاٹ کیلئے نیا انتخابی شیڈول جاری کردیا

پشاور ہائیکورٹ کی جانب سے پی کے 91 کے ریٹرنگ افسر کو معطل کیے جانے اور سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد الیکشن کمیشن نے حلقے کے لیے نیا انتخابی شیڈول میں جاری کردیا۔

پی کے 91 کوہاٹ سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد الیکشن کمیشن نے حلقے کے لیے الیکشن شیڈول میں تبدیلی کردی۔

جاری نئے شیڈول کے مطابق پی کے 91 کے لیے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کا آخری دن 5 جنوری مقرر کردیا گیا۔

کاغذات نامزدگی مسترد یا منظور ہونے کے خلاف اپیل دائر کرنے کی آخری تاریخ نو جنوری ہوگی، ایپلٹ ٹربیونل اپیلوں پر 16 جنوری تک فیصلے کریں گے جبکہ کاغذات نامزدگی واپس لینے کی آخری تاریخ 18 جنوری ہوگی اور امیدواروں کو انتخابی نشانات 19 جنوری کو الاٹ کیے جائیں گے۔

واضح رہے کہ پشاور ہائیکورٹ نے پی کے 91 کے ریٹرنگ افسر کو معطل کردیا تھا جبکہ سپریم کورٹ نے پی کے 91 میں آر او معطلی کا پشاور ہائیکورٹ کا حکم امتناع کالعدم قرار دے دیا۔

مزید پڑھیں

کوہاٹ کے ریٹرنگ آفسر عرفان مروت کی تعیناتی کا اعلامیہمعطل

الیکشن میں ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسر اور ریٹرننگ افسران کا کردار کیاہے

انٹرا پارٹی اور انتخابی نشان پر الیکشن کمیشن کی درخواست: ہم فیصلہنہیں کرسکتے، جسٹس اعجاز خان

Read Comments