Aaj News

ہفتہ, مئ 04, 2024  
25 Shawwal 1445  

کوہاٹ کے ریٹرنگ آفسر عرفان مروت کی تعیناتی کا اعلامیہ معطل

ریٹرنگ آفیسر کی تقرری کے خلاف درخواست امتیاز قریشی اور سابق ایم پی اے داؤد شاہ نے دائر کی تھی
شائع 27 دسمبر 2023 03:02pm
فوٹو — فائل
فوٹو — فائل

پشاور ہائی کورٹ نے حلقہ پی کے91 کوہاٹ ریٹرنگ آفسرکی تقرری کا اعلامیہ معطل کردیا۔

پشاور ہائی کورٹ کے جسٹس جسٹس فضل سبحان نے پی کے91 کوہاٹ ریٹرنگ آفسر کی تقرری کے خلاف درخواست پر سماعت کی۔

وکیل درخواست گزار نے عدالت کو بتایا کہ حلقہ پی کے91 کوہاٹ 2 کے ریٹرنگ آفسرعثمان اشرف ہے اور ان کی جگہ اب عرفان مروت کو تعینات کیا گیا ہے۔

درخواست گزار کے وکیل کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن نے خود پوسٹنگ ٹرانفسر پر پابندی عائد کردی ہے، عثمان اشرف ریٹرنگ آفیسر ہے مگر ان کی جگہ دوسرے ریٹرنگ آفیسر کو لایا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:

جسٹس باقر نے ریٹرنگ افسر کو کاغذات وصولی کا حکم دے دیا

الیکشن میں ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسر اور ریٹرننگ افسران کا کردار کیا ہے

بعد ازاں عدالت عالیہ نے عرفان مروت کی بطور ریٹرنگ آفیسر پی کے 91 تعیناتی کا اعلامیہ معطل کردیا۔

ریٹرنگ آفیسر کی تقرری کے خلاف درخواست امتیاز قریشی اور سابق ایم پی اے داؤد شاہ نے دائر کی تھی۔

ECP

KOHAT

peshawar

Peshawar High Court

Election Commission of Pakistan (ECP)

Returning Officers

Election 2024

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div