حسان نیازی فرار کیس: علی زیدی اور حلیم عادل شیخ پر فرد جرم عائد

عدالت نے آئندہ سماعت پر کیس کے گواہان کو طلب کرلیا
شائع 02 جنوری 2024 08:14pm

کراچی کی مقامی عدالت نے پاکستان تحریک انصاف کے سابق چیئرمین عمران خان کے بھانجے حسان نیازی کو فرار کرانے کے کیس میں استحکام پاکستان پارٹی کے رہنما علی زیدی اور پی ٹی آئی کے صدر حلیم عادل شیخ پر فرد جرم عائد کردی۔

کراچی کے جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی نے سٹی کورٹ سے حسان نیازی کو فرار کرانے کے کیس کی سماعت کی جس سلسلے میں پولیس نے حلیم عادل کو عدالت میں پیش کیا جبکہ علی زیدی بھی عدالت کے روبرو پیش ہوئے۔

سماعت کے دوران پولیس کے تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ ملزمان پر حسان نیازی کو سٹی کورٹ سے فرار کرانے کا الزام ہے اور ان کے خلاف مقدمہ تھانہ سٹی کورٹ میں درج ہے۔

عدالت نے علی زیدی اور حلیم عادل شیخ پر فرد جرم عائد کردی تاہم دونوں ملزمان نے صحت جرم سے انکار کردیا۔

جس پر عدالت نے آئندہ سماعت پر کیس کے گواہان کو طلب کرلیا اور کیس کی مزید سماعت 6 جنوری تک ملتوی کردی۔

مزید پڑھیں

حسان نیازی کو فرار کرانے کا کیس: حلیم عادل شیخ پر فرد جرم عائد کرنےکی تاریخ مقرر

لاہور ہائیکورٹ کی حسان نیازی سے الیکشن کے کاغذات نامزدگی پر دستخطکرانے کی ہدایت

’نجی افراد سے زمین لی پھر سرکاری کیس کیسے بن گیا‘، حلیم عادل شیخ کیدرخواستِ بریت خارج

Read Comments