Aaj Logo

شائع 02 جنوری 2024 08:44pm

سیکرٹری داخلہ اور ڈی جی آئی بی کی الیکشن حکام سے ملاقات، انتخابات سے متعلق بات چیت

سیکرٹری داخلہ آفتاب اکبر درانی اور ڈی جی انٹیلی جنس بیورو (آئی بی) کی الیکشن حکام سے ملاقات ہوئی، جس میں عام انتخابات سے متعلق امن وامان کی صورتحال اور اسلام آباد کے آئی جی اور ڈی سی اسلام آباد کی تبدیلی پر بات چیت کی گئی۔

الیکشن کمیشن میں سیکرٹری داخلہ آفتاب اکبر درانی اور ڈی جی آئی بی کی الیکشن حکام سے ملاقات ہوئی۔

ذرائع کے مطابق ملاقات میں عام انتخابات سے متعلق سیکیورٹی صورتحال پر بات چیت کی گئی جبکہ آئی جی اور ڈی سی اسلام آباد کی تبدیلی پر بھی بات چیت کی گئی۔

ملاقات ختم ہونے کے بعد صحافی نے سیکرٹری داخلہ سے سوال کیا کہ عام انتخابات کے لیے سیکیورٹی نمبرز پورے ہوجائیں گے؟ جس پر سیکرٹری داخلہ سیکرٹری داخلہ نے جواب دیا کہ سیکیورٹی سے متعلق نمبرز پورے کرلیں گے۔

مزید پڑھیں

ایاز صادق اور شیخ روحیل اصغر کے درمیان ٹکٹ کی تقسیم کا مسئلہ حل نہہوسکا

پی ٹی آئی کو انتخابی نشان سے لے کر ہر معاملے میں ریلیف مل رہا ہے،سابق وزیر قانون

انتخابات کے دوران کچھ بھی ہوا تو ذمہ دار الیکشن کمیشن ہوگا، جے یو آئیکا خط

Read Comments