Aaj Logo

شائع 04 جنوری 2024 11:18am

کوٹہ پر سرکاری ملازمین کے بچوں کو نوکری دینے پر چیف جسٹس برہم

سپریم کورٹ نے سرکاری ملازمین کے بچوں کو کوٹہ پر بھرتی کرنے پر سوالات اٹھا دیے, چیف جسٹس نے اٹارنی جنرل کو نوٹس کرتے ہوئے ریمارکس دیے کہ ہمت پکڑیں، وزیراعظم کو لکھیں کہ یہ پالیسی غلط ہے، کیا وزیراعظم کے پاس یہ اختیار ہے کہ خود سے پالیسی تبدیل کرے، ایسی خیراتی پالیسیاں کیوں بناٸی جاتی ہیں؟

چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے جنرل پوسٹ آفس اسلام آباد میں بھرتی سے متعلق کیس کی سماعت کی، اس دوران چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ اس طرح کی پالیسی بناکر آٸین کی دھجیاں اڑا دی گٸی ہیں، کوٹہ پر صرف سرکاری ملازمین کے بچوں کو نوکری کیوں ملے؟ کیا باقی بچے پاکستانی نہیں؟

ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے عدالت کو بتایا کہ یہ پالیسی سابقہ حکومت کے دور میں بنی، جس پر چیف جسٹس نے کہا کہ پھر کہہ دیں سابقہ حکومت آٸین سے بالا تر تھی۔

چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ ایسی پالیسی کو اٹھا کر باہر پھینک دینا چاہیے، آٸین ہر چیز سے بالاتر ہے۔

ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے اس معاملے پر حکومت سے ہدایات لینے کی استدعا کردی۔

Read Comments