Aaj Logo

اپ ڈیٹ 04 جنوری 2024 01:47pm

بلیاں پالنے والے ہوشیار، ذہنی خلل بھی لاحق ہوسکتا ہے

ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ بلیاں پانے والے افراد کو اسکزوفرینیا (شزوفرینیا) کا مرض بھی لاحق ہوسکتا ہے۔

یہ مرض ذہنی خلل کی ایک شکل ہے جس میں مبتلا ہونے پر انسان اپنے ماحول سے مطابقت قائم نہیں رکھ پاتا اور لوگوں سے میل جول اور تعلق میں الجھن محسوس کرتا ہے۔

اسکزوفرینیا میں مبتلا ہونے والے افراد شدید اداسی اور قدرے مایوسی کا بھی سامنا کرسکتے ہیں۔

”اسکزوفرینیا بلیٹن“ نامی جریدے میں شائع ہونے والے ایک مضمون میں بتایا گیا ہے کہ جو بچے بلیاں پالنے کے شوقین ہوتے ہیں انہیں اسکزوفرینیا کے لاحق ہونے کا خطرہ زیادہ ہوتا ہے۔

ماہرین کہتے ہیں کہ اسکزوفرینیا کے لاحق ہونے میں بلیوں کا کوئی قصور نہیں۔ ان کے جسم پر بعض طفیلی کیڑے (پسو) ہوتے ہیں جنہیں ٹوگزو پلازما گونڈل کہا جاتا ہے۔ یہ طفیلی کیڑے انسان کو متاثر کرتے ہیں۔

اینٹی پروٹوزول دوائیں لینے سے انسان ذہنی خلل کو کسی حد تک کنٹرول کرسکتا ہے تاہم بلیوں کو زیادہ قریب رکھنے سے بعض افراد میں ذہنی خلل شدت اختیار کرسکتا ہے۔

Read Comments