Aaj Logo

شائع 05 جنوری 2024 02:24pm

منوج باجپائی الیکشن لڑنے کی خبر کو بے بنیاد قرار دے دیا

بالی وڈ کے معروف اداکار منوج باجپائی نے اس خبر کو یکسر بے بنیاد قرار دیا ہے کہ وہ بہت جلد انتخابی اکھاڑے میں قدم رکھیں گے۔

”ایکس“ پر ایک پوسٹ میں ”ممبئی کا کنگ کون، بھیکو ماترے“ کے جملے سے ملک گیر شہرت پانے والے باصلاحیت اداکار نے کہا کہ میں فیملی مین ہوں۔

انڈر ورلڈ کی لڑائی پر مبنی فلم ”ستیہ“ کے ذریعے بالی وڈ میں اپنے قدم مضبوطی سے جمانے والے منوج باجپائی نے کہا کہ فلموں کے ذریعے میں نے بہت کچھ کمایا ہے۔ ایک طرف شہرت ملی ہے اور دوسری طرف دولت۔ کروڑوں مجھے پسند کرتے ہیں اور میرے لیے دعائیں کرتے ہیں۔ سیاست میں آکر یہ سب کچھ گنوانا نہیں چاہتا۔

منوج باجپائی کا کہنا تھا کہ میرے لیے میری فیملی اولین ترجیح ہے۔ میرا سیاست میں آنے کا یا لوک سبھا کا الیکشن لڑنے کا کوئی ارادہ نہیں۔ اس حوالے سے خبریں جو لوگ پھیلا رہے ہیں وہی بتاسکتے ہیں کہ میں کہاں سے الیکشن لڑوں گا۔

Read Comments