Aaj Logo

شائع 06 جنوری 2024 12:26pm

سینے میں انفیکشن، پرویز الہٰی اڈیالہ جیل سے پھر اسپتال منتقل

سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی کو سینے میں تکلیف کے باعث اڈیالہ جیل سے پھر اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

پرویز الہٰی کو سینے میں انفیکشن کی تشخیص ہوئی ہے، گزشتہ ہفتے بھی آر آئی سی میں پرویز الہٰی کا تھیلیم ٹیسٹ کلیئر آیا تھا۔

جیل ذرائع نے کہا ہے کہ چوہدری پرویز الہٰی کے مزید کچھ ٹیسٹ کرائے جائیں گے۔

پرویز الہٰی کا طبی معائنہ جیل ہسپتال میں بھی معمول کے مطابق کیا گیا، سابق وزیر اعلیٰ کا آر آئی سی میں مکمل طبی معائنہ کیا جائے گا۔

Read Comments