Aaj Logo

شائع 06 جنوری 2024 01:29pm

دُبئی: ڈرائیونگ لائسنس ٹیسٹ اب ایک واٹس ایپ پیغام کی دوری پر

دبئی میں ڈرائیونگ لائسنس ٹیسٹ دینے والوں کے نئے ایک نئی سہولت متعارف کروائی گئی ہے۔

روڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی (آر ٹی اے) دُبئی کی جانب سے جاری کیے جانے والے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ اب ڈرائیونگ ٹیسٹ دینے کے لیے واٹس اپ کے ذریعے اپائنٹمنٹ حاصل کی جاسکتی ہے۔

آر ٹی اے کے مطابق ٹیسٹ کے لیے اپائنٹمنٹ کی سہولت انگلش اورعربی دونوں زبانوں میں فراہم کی گئی ہے۔

اتھارٹی کی جانب سے واٹس ایپ پیغام کے لیےایک نمبربھی جاری کیا گیا ہے۔ یہ سروس دبئی روڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی کے خصوصی نمبر پر ’محبوب چیٹ بوٹ‘ پردستیاب ہے۔

روڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی نے خواہمشندوں کو یہ نوید بھی سنائی ہے کہ ڈرائیونگ ٹیسٹ دینے والے افراد اپائنٹمنٹ حاصل کرنے کے علاوہ اسےری شیڈول بھی کرسکتے ہیں۔

آرٹی اے کارپوریٹ ٹینکیکل سپورٹ سروس سیکٹر میں سمارٹ سروسز ڈیپارٹمنٹ کی ڈائریکٹر کا کہنا ہے کہ واٹس اپ کے ذریعے اپائنٹمنٹ کیلئے صارف کاموبائل فون نمبر اوررجسٹرڈ معلومات پہلے سے تصدیق شدہ ہوتی ہیں اس لیے اسے ہماری ویب سائٹ پر جانے کی ضرورت نہیں ہوتی۔

یہ سہولت اتھارٹی کی مختلف ڈیجیٹل پلیٹ فارم کے ذریعے خدمات کی فراہمی کی حکمت عملی کے تحت ہے جس کا مقصد اس بات کو یقینی بناتا ہے کہ صارفین تیزترمحفوظ طریقے سے خدمات تک رسائی حاصل کرسکیں۔

Read Comments