Aaj Logo

شائع 06 جنوری 2024 04:24pm

ن لیگ اب ہمارے منحرف اراکین کو میدان میں اتارنے جا رہی ہے: ترجمان تحریک انصاف

پاکستان تحریک انصاف نے راجہ ریاض کی قیادت میں منحرف اراکین کو ٹکٹ دینے کے فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ن لیگ کی جانب سے ’رجیم چینج‘ کے آلہ کار بننے والوں کو ٹکٹ کی پیشکش عمران خان کی حکومت گرانے کی ’سازش‘ میں ملوث کرداروں کا اعترافِ جرم ہے۔

ترجمان پی ٹی آئی نے کہا کہ منحرف اراکین پر ایک منتخب حکومت کے خلاف سازش میں سہولت کاری کے عوض ن لیگ کی خاص نوازشات ملک میں رہی سہی جمہوریت کا قَلع قَمع کرنے کی طرف قدم ہے۔

ترجمان تحریک انصاف کے مطابق 30 سالہ سیاسی تجربہ رکھنے والی ن لیگ کی عوامی مقبولیت کا یہ عالم ہے کہ الیکشن میں اپنے دیرینہ ساتھیوں کے بجائے پی ٹی آئی کے منحرف اراکین کو میدان میں اتارنے کی تیاری کررہی ہے۔

تحریک انصاف کے ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ 8 فروری کے دن ملک کے مقبول ترین قائد کے خلاف سازش کے ذریعے جمہوریت پر شب خون مارنے والوں کی رسوائی ہی مقدر ہو گی۔

مزید پڑھیں

سینیٹ سیکریٹیریٹ کی الیکشن کمیشن کو انتخابی شیڈول فوری تبدیل کرنے کیہدایت

الیکشن التواء کی قرارداد کے خلاف نئی قرارداد سینیٹ میں جمع کرادیگئی

ٹکٹوں کی تقسیم کا معاملہ ن لیگ کیلئے درد سر بنگیا

Read Comments