شائع 07 جنوری 2024 03:49pm

قومی ہیرو خلاباز سلطان النیادی امارات کی کابینہ کا حصہ بن گئے

متحدہ عرب امارات نے قومی ہیرو اور خلاباز سلطان النیادی کو نوجوانوں کے امور کا وزیر مقرر کیا ہے۔

یہ تقرر دبئی کے حکمران اور متحدہ عرب امارات کے نائب صدر و وزیر اعظم شیخ محمد بن راشد المکتوم کی منظوری سے کیا گیا ہے۔

گزستہ ستمبر سے نوجوانوں کے معاملات کی نگرانی کے لیے وزیر کی حیثیت سے تقرر کی خاطر موزوں ترین امیدوار کی تلاش جاری تھی۔ یو اے ای کے ہزاروں نوجوانوں نے اس منصب کے لیے درخواستیں دی تھیں۔

سلطان النیادی پہلے عرب خلاباز ہیں۔ انہوں نے گزشتہ سال خلا میں طویل ترین مشن مکمل کیا تھا۔

نوجوانوں کے امور کے وزیر کی حیثیت سے ذمہ داریاں نبھانے کے ساتھ ساتھ سلطان النیادی خلائی سانس سے متعلق اپنی سرگرمیاں بھی جاری رکھیں گے۔

42 سالہ سلطان النیادی نے بین الاقوامی خلائی اسٹیشن پر 186 دن گزارے تھے۔ اس دوران انہوں نے 200 سے زائد تجربے کیے۔ اب وہ یو اے ای سمیت عرب دنیا کے لیے ہیرو کا درجہ رکھتے ہیں۔

Read Comments