Aaj Logo

اپ ڈیٹ 07 جنوری 2024 08:53pm

پیپلزپارٹی کا لوڈشیڈنگ کیخلاف سڑکوں پر آنے کا اعلان

پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ قوم کو بہادرلیڈر شپ کی ضرورت ہے ، مخالفین جانتے ہیں بلاول بھٹو زرداری انتخابات جیت کر وزیراعظم بن رہے ہیں۔

فیصل کریم کنڈی نے مولانا فضل الرحمان کے سکیورٹی صورتحال اور الیکشن کے التواء سے متعلق بیان پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ 2008 ،2013 اور 2018 میں دہشتگردوں کا مقابلہ کیا گیا۔ بی بی شہید بے نظیر بھٹو نے بارودی سرنگوں پر چل کر انتخابی مہم چلائی تھی۔

انھوں نے کہا کہ عوام کی عدالت کے متوقع فیصلے سے کچھ لوگ ڈرے ہوئے ہیں، بلاول بھٹو زرداری کے منشور نے مخالفین کی نیندیں حرام کردی ہیں۔

رہنما پیپلزپارٹی نے مزید کہا کہ چند افراد کی منشا پر عوام کو اپنی مرضی کی حکومت چننے سے نہیں روکا جاسکتا، پورے ملک میں انتخابات کا ماحول تیار ہو چکا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ملک کو سیاسی بحران سے نکالنے کا واحد راستہ عام انتخابات ہیں، عوام بیروزگاری، مہنگائی اور معاشی بدحالی سے نجات کیلئے اپنی مرضی کی حکومت منتخب کرنا چاہتے ہیں۔

پیپلزپارٹی کا لوڈشیڈنگ کیخلاف سڑکوں پر آنے کا اعلان

فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ ڈی آئی آئی میں روزانہ کی بنیاد پر گھنٹوں بجلی کی لوڈ شیڈنگ کی جارہی ہے، 10 جنوری کو پاکستان پیپلز پارٹی شہر بھر میں احتجاج کرے گی۔

انھوں نے کہا کہ واپڈا چیف کو لوڈشیڈنگ کا حل نکالنے کا کہا ، وزیراعظم کو بھی لوڈشیڈنگ کے حوالے سے آگاہ کر چکا ہوں، لوڈشیڈنگ پر کسی نے سنجیدگی نہیں دکھائی۔

Read Comments