Aaj Logo

اپ ڈیٹ 07 جنوری 2024 10:49pm

سردی کے باعث خیبر پختونخوا میں پرائمری اسکولز کی چھٹیوں میں توسیع

خیبر پختون خوا کے محکمہ تعلیم نے پرائمری اسکولز کی چھٹیوں میں توسیع کردی ہے، اور اس کا اعلامیہ بھی جاری کردیا گیا ہے۔

خیبر پختون خوا حکومت نے پرائمری اسکولز کی چھٹیوں میں توسیع کا فیصلہ کیا ہے، اور صوبائی محکمہ تعلیم نے اس حوالے سے اعلامیہ جاری کردیا ہے۔

اعلامیے کے مطابق صوبے میں نجی اور سرکاری اسکولز 13 جنوری تک بند رہیں گے، جب کہمڈل، ہائی اور ہائیر سیکنڈری اسکولز کی اوقات کار تبدیل کردیے گئے ہیں۔

واضح رہے کہ اس سے قبل محکمہ تعلیم خیبر پختون خوا نے 7 جنوری تک چھٹیوں میں توسیع کی تھی۔

مزید پڑھیں:

اسکولز اور کالجز میں موسم سرما کی چھٹیوں میں اضافے سے متعلق اہم خبر آگئی

سندھ کے بعد پنجاب میں بھی موسم سرما کی چھٹیوں کا اعلان کردیا گیا

30 دسمبر کو صوبائی محکمہ تعلیم نے موسم سرما کی تعطیلات میں توسیع کا مراسلہ جاری کیا تھا، جس میں بتایا گیا تھا کہ سرد موسم کے باعث 7 جنوری تک تمام سرکاری اور نجی اسکول بند رہیں گے۔

مراسلے میں کہا گیا تھا کہ اسکولوں کی چھٹیوں میں توسیع اساتذہ کی الیکشن ٹریننگ اور سرد موسم کی وجہ سے کی گئی ہے، اور اب تمام اسکول جو یکم جنوری 2024 سے کھلنے تھے اب 8 جنوری کو کھلیں گے۔

Read Comments