Aaj News

اتوار, اپريل 28, 2024  
19 Shawwal 1445  

اسکولز اور کالجز میں موسم سرما کی چھٹیوں میں اضافے سے متعلق اہم خبر آگئی

نوٹیفکیشن کے بعد طلبا و طالبات میں خوشی کی لہر دوڑ گئی
شائع 30 دسمبر 2023 11:32pm
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔ فائل
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔ فائل

پنجاب کے اسکولز اور کالجز میں موسم سرما کی چھٹیوں میں اضافے کا اعلان کردیا گیا۔

پنجاب کابینہ کے اجلاس کے بعد محکمہ اسکولز اور کالجز نے چھٹیوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا، جس میں کہا گیا کہ 9 جنوری تک اسکولز اور کالجز میں موسم سرما کی چھٹیاں ہوں گی۔

نوٹیفکیشن میں مزید کہا گیا کہ پنجاب بھر میں اسکولر اور کالجز اب 10 جنوری کو کھلیں گے۔

سخت سردی اور دھند کے پیش نظر پنجاب حکومت نے چھٹیوں میں اضافے کا فیصلہ کیا، اس سے پہلے یکم جنوری تک چھٹیوں کا اعلان کیا گیا تھا۔

نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی زیر صدارت اجلاس میں چھٹیوں میں اضافے کا فیصلہ کیا گیا، موسم کی شدت کی وجہ سے شہری احتیاط کریں۔

نوٹیفکیشن کے بعد طلبا و طالبات میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔

مزید پڑھیں

لاہور ہائیکورٹ میں چھٹیاں منسوخ: موسم سرما کی تعطیلات میں کونسے کیسز کی سماعتیں ہوں گی

اسلام آباد ہائیکورٹ کے 2 اہم ججز چھٹی پر چلے گئے

خیبرپختونخوا کے اسکولوں میں بھی موسم سرما کی تعطیلات میں توسیع

دوسری جانب خیبرپختونخوا کے اسکولوں میں بھی موسم سرما کی تعطیلات میں توسیع کردی گئی۔

صوبائی محکمہ تعلیم نے موسم سرما کی تعطیلات میں توسیع کا مراسلہ جاری کردیا۔

محکمہ تعلیم کے مطابق سرد موسم کے باعث 7 جنوری تک تمام سرکاری اور نجی اسکول بند رہیں گے۔

مراسلے میں کہا گیا ہےکہ اسکولو کی چھٹیوں میں توسیع اساتذہ کی الیکشن ٹریننگ اور سرد موسم کی وجہ سے کی گئی ہے۔

محکمہ تعلیم کا کہنا ہےکہ تمام اسکول یکم جنوری سے کھلنے تھے جو اب 8 جنوری کو کھلیں گے۔

winter vacations

lahore

punjab

Punjab Government

school holidays

vacations

Punjab Winter Vacation

vacation in punjab

schools and collages

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div