Aaj News

جمعرات, مئ 02, 2024  
23 Shawwal 1445  

لاہور ہائیکورٹ میں چھٹیاں منسوخ: موسم سرما کی تعطیلات میں کونسے کیسز کی سماعتیں ہوں گی

ججز روسٹر کا اطلاق 26 دسمبر سے ہوگا
اپ ڈیٹ 23 دسمبر 2023 03:07pm
فوٹو — فائل
فوٹو — فائل

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ محمد امیر بھٹی نے تین روز کی عدالتی چھٹیاں منسوخ کردیں۔

اس حوالے سے چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے ایک نوٹفکیشن بھی جاری کیا ہے، جس میں الیکشن کیسز کی وجہ سے ہائیکورٹ میں ہفتہ، اتوار اور پیر (25 دسمبر) کی چھٹیاں منسوخ کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ہائیکورٹ میں تین روز کیسز کی سماعت جاری رہے گی۔

دوسری جانب لاہور ہائی کورٹ نے موسم سرما کی تعطیلات کے پہلے ہفتے کا ججز روسٹر جاری کردیا۔

ججز روسٹر کے مطابق 16 ججز بطور سنگل بینچ کیسز کی سماعت کریں گے جب کہ تعطیلات کے پہلے ہفتے 7 ڈویژنل بینچ مقدمات کی سماعت کریں گے۔

روسٹر کا اطلاق 26 دسمبر سے ہوگا، پہلے ہفتے چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ اور جسٹس طارق سلیم پر مشتمل بینچ تمام نوعیت کے کیسز کی سماعت کرے گا۔

ججز روسٹر کے مطابق جسٹس شہزاد احمد، جسٹس فاروق حیدر پر مشتمل بینچ اور جسٹس علی باقر نجفی، جسٹس راحیل شیخ پر مشتمل بینچ فوجداری کیسز کی سماعت کرے گا۔

یہ بھی پڑھیں:

سپریم کورٹ کی موسم سرما کی عدالتی تعطیلات کا نوٹی فکیشن جاری

موسم سرما کی تعطیلات میں دستیاب ججز پر مشتمل بینچز تشکیل

اس کے علاوہ لاہور ہائی کورٹ کا جسٹس شاہد کریم، جسٹس محمد رضا پر مشتمل بینچ کیا جنب سے موسم سرما کی تعطیلات کے پہلے میں سول کیسز کی سماعتیں ہوں گی۔

winter vacations

Lahore High Court

LAHORE HIGH COURT (LHC)

judges roster

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div