Aaj Logo

شائع 08 جنوری 2024 07:17pm

مخالفین سن لیں میدان خالی نہیں ملے گا، بیرسٹر گوہر کا اعلان

سابق چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ مخالفین سن لیں میدان خالی نہیں ملے گا، عوام کے سمندر کو کوئی نہیں روک سکے گا۔

اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر علی خان کا کہنا تھا کہ آج بانی پی ٹی آئی سے میٹنگ تھی، اڑھائی گھنٹے انتظار کروایا گیا مگر ملاقات نہیں ہوسکی، اور کہا گیا کل یا پرسوں ملاقات کروا دی جائے گی۔

بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی سے ٹکٹ کی وجہ سے ملاقات ضروری ہے، امید کرتا ہوں کل ملاقات کی اجازت مل جائے گی، ہر پاکستانی کا حق ہے کہ وہ الیکشن کے پراسس میں شامل ہو، ہم پرامید ہیں کہ عدلیہ کوئی اقدامات کرے گی۔

سابق چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ مخالفین کان کھول کر سن لیں کوئی حلقہ خالی نہیں ملے گا، پی ٹی آئی الیکشن جیتے گی، عوام کے سمندر کو کوئی نہیں روک سکے گا، ہر بندہ اپنے ووٹ پر پہرہ دے گا۔ گزشتہ رات انٹرنیٹ ڈاون کیا گیا مگر لوگوں نے تعاون کیا ہے۔

مزید پڑھیں: پریس کانفرنس سے روکنے پر بیرسٹر گوہر اور شیر افضل مروت آمنے سامنے

Read Comments