Aaj Logo

شائع 08 جنوری 2024 11:07pm

کار کے بمپر میں چھپ کر سرحد پار کرنے کی کوشش

متحدہ عرب امارات میں گاڑیوں کے بمپر میں چھپ کر سرحد پار کرنے والے 2 افراد پکڑے گئے۔

غیرقانونی طور پر سرحد عبور کرنے کی کوشش کرنے والوں نے دو علیحدہ کاروں کے بمپر کے پچھلے باکس بنا رکھے تھے جہاں چھپ کر انھوں نے بارڈر کراس کرنا چاہا تھا۔

متحدہ عرب امارات کی سکیورٹی فورسز نے گاڑیوں کی اسکریننگ کے ذریعے کاروں کے خفیہ خانوں میں چھپے افراد کی نشاندہی کی اور اس کے بعد بمپر ہٹا کر انھیں باہر نکالا۔

شارجہ پورٹس، کسٹمز اور فری زونز اتھارٹی (ایس پی سی ایف زیڈ اے) نے دونوں افراد کی گرفتاری تو شو کردی ہے لیکن انھوں نے کسٹم ٹرمینل کا انکشاف نہیں کیا جہاں سے انہیں پکڑا گیا تھا۔

اتھارٹی کی جانب سے شیئر کی گئی ایک ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ افسران گاڑیوں کے پچھلے بمپر توڑ رہے ہیں، دونوں افراد تنگ جگہ میں چھپے ہوئے تھے۔ ان افراد کے پاس کوئی دستاویز نہیں تھی۔

گاڑیوں کے ڈرائیوروں اور غیر قانونی افراد کو مزید کارروائی کے لئے متعلقہ قانونی حکام کے حوالے کردیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ شارجہ کسٹمز ایک جدید ترین نظام استعمال کرتا ہے جو بندرگاہوں کے ذریعے ہر قسم کی اسمگلنگ کی کوششوں کو ناکام بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ یہ نظام “ملک اور اس کے شہریوں کی سلامتی پر سمجھوتہ کرنے کی کوشش کرنے والے تمام افراد اور جرائم پیشہ نیٹ ورکس کا بھی مقابلہ کرتا ہے۔

Read Comments