این اے 15 مانسہرہ سے نواز شریف کے کاغذات نامزدگی کیخلاف اپیل مسترد

الیکشن ٹربیونل نے وکلاء کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ سنا دیا
شائع 09 جنوری 2024 04:31pm

قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 15 مانسہرہ سے مسلم لیگ (ن) کے قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف کے کاغذات نامزد گی کے خلاف اپیل مسترد کردی گئی۔

الیکشن ٹربیونل نے وکلاء کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ سنا دیا۔

این اے 15 مانسہرہ کے لیے سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف کے کاغذات نامزد گی کی آر او کی طرف سے منظوری کے بعد پی ٹی آئی لیڈر اعظم سواتی نے ایبٹ آباد کے الیکشن ٹربیونل میں نواز شریف کے کاغذات نامزد گی کو چیلنج کیا تھا۔

تاہم آج الیکشن ٹربیونل نے وکلاء کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ سنا تے ہوئے اعظم سواتی کی اپیل مسترد کر دی۔

Read Comments