Aaj Logo

شائع 10 جنوری 2024 08:59am

امریکا کی 12 ریاستوں میں شدید بارش اور برفانی طوفان، نظام زندگی درہم برہم

امریکا میں شدید بارش، برفباری اور طوفانی بگولوں نے نظام زندگی درہم برہم کردیا، جس کے باعث لاکھوں افراد بجلی سے محروم ہوگئے، جبکہ ریاست فلوریڈا میں مختلف حادثات میں 3 افراد جان گنوا بیٹھے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے ”روئٹرز“ کے مطابق امریکا کی بارہ مشرقی ریاستوں میں طوفانی برفباری کے باعث ہر شے نے سفید چادر اوڑھ لی۔گھر، گاڑیاں، سڑکیں سب برف سے ڈھک چکی ہیں۔

شدید برفباری کے باعث شہری گھروں میں محصور ہوکر رہ گئے ہیں۔

فلوریڈا میں طوفانی بگولوں نے ہر طرف تباہی مچا دی، تیز ہواؤں سے درخت اکھڑ گئے، جبکہ گھروں گاڑیوں اور بجلی کے کھمبوں کو بھی شدید نقصان پہنچا۔

حکام اور مقامی میڈیا رپورٹس کے مطابق فلوریڈا میں مختلف حادثات میں 3 افراد جان گنوا بیٹھے۔

ریاست نے فلوریڈا میں بڑے طوفان کے بعد ہنگامی صورتِ حال کا اعلان کر دیا ہے۔

امریکی محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ مشرق علاقوں میں مزید بارش اور شمال مغرب کے کچھ حصوں میں مزید برفباری کا بھی امکان ہے۔

Read Comments