Aaj Logo

شائع 10 جنوری 2024 10:45am

روپے کے مقابلے میں ڈالر کی پرواز آج بھی نیچی

پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں کمی کا سلسلہ مسلسل جاری ہے۔

انٹربینک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز پر ہی امریکی ڈالر 0.22 روپے سستا ہوکر 281 روپے کا ہوگیا۔

گزشتہ روز 9 جنوری کو امریکی ڈالر صرف 6 پیسے سستا ہوکر 281.28 روپے سے کم ہوکر 281.22 روپے کا ہوگیا تھا۔

چند ماہ قبل 300 روپے کی حد عبور کرنے کے بعد سے حکومت کی جانب سے ذخیرہ اندوزی اور اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن کے پیش نظر ڈالر کی قدر میں بتدریج کمی آئی ہے۔

بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کی جانب سے جولائی 2023 میں پاکستان کے ساتھ 3 ارب ڈالر کے اسٹینڈ بائی معاہدے پر عملے کی سطح کے معاہدے کے بعد انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی کرنسی قدرے مستحکم ہونا شروع ہوئی ہے۔

Read Comments