Aaj Logo

شائع 10 جنوری 2024 01:30pm

سی این این کی براڈکاسٹر آن ائراپنی بیماری کا بتاتے ہوئے آبدیدہ ہوگئیں

امریکی براڈ کاسٹر سارہ سڈنر نے اپنی کینسر کی بیماری کا آن ائر اعلان کرتے ہوئے سب کو حیران کردیا۔

دنیا بھرکی خبریں پیش کرنے والی نیوز کاسٹر اپنی ہی بیماری سے متعلق بتاتے ہوئے آبدیدہ ہوگئیں۔ امریکی چینل ’سی این این‘ سے براڈ کاسٹنگ کرنے والی سارہ سڈنر بریسٹ کینسر میں مبتلا ہیں۔

انہوں ںے ہمت کا مظاہرہ کرتے ہوئے اعلان کیا کہ انہیں تیسرے درجے کا چھاتی کا کینسر ہے۔ اعلان کے بعد انہوں نے خواتین سے سالانہ میموگرام کروانے کا بھی کہا۔

51 سالہ براڈکاسٹر نے اس حوالے سے اعلان کرتے ہوئے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹاگرام پر ویڈیو پوسٹ کی ہے۔

ویڈیو میں انہوں نے کہا کہ ’اپنے وقت کا ایک سیکنڈ نکال کر صرف ان 8 خواتین کے نام یاد رکھیں جن سے آپ محبت کرتے ہیں۔ آپ کو بس انہیں اپنی انگلیوں پر گننا ہے۔ اگر ان میں سے کسی کو چھاتی کا کینسر ہو جائے توآپ کیا سوچیں گے۔ درحقیقت میں اپنے دوستوں کے آٹھ رکنی گروپ میں ہوں۔ میرے دوستوں اور چاہنے والوں کے لیے یہ بُری خبر ہے‘۔

انہوں نے کہا کہ ’میں کبھی بیمار نہیں رہی۔ میں سگریٹ نہیں پیتی اور میں شاذ و نادر ہی شراب پیتی ہوں۔ میرے خاندان میں بریسٹ کینسر کا کوئی واقعہ نہیں تاہم میں اس کے تیسرے مرحلے میں ہوں۔ یہ کہنا مشکل ہے‘۔

آبدیدہ ہوتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ ’میری تمام بہنوں کے لیےپیغام ہے کہ آپ کی جلد کا رنگ کچھ بھی ہو براہ کرم ہر سال ایک میموگرام کروائیں۔ ہم نے خود بھی معائنہ کیا۔ آپ بھی بیماری کا جلد پتہ لگانے کی کوشش کریں‘۔

پوسٹ میں سارہ سڈنر نے کینسر کو زندگی کی تعریف کرنے کی اجازت دینے پر شکریہ کرتے ہوئے کہا کہ ’یہ وہ چیز ہے جس کی مجھے توقع نہیں تھی۔ میں نے کینسر کا شکریہ ادا کیا کیونکہ اس نے مجھے منتخب کیا۔ پاگل پن، زندہ رہنا مزید لذیذ ہو گیا ہے‘۔

سارہ سڈنر کیموتھراپی کے دوسرے مہینے میں ہیں اور وہ جلد ریڈی ایشن تھراپی اور ڈبل ماسٹیکٹومی سے گزریں گی۔

Read Comments