ایمن اور منال کےبھائی کی شادی کی شہنائیاں بج اُٹھیں

معاذ خان سوشل میڈیا انفلوئنسر صبا کے ساتھ رشتہ ازدواج میں بندھیں گے، ڈھولکی کی تصاویروائرل
شائع 10 جنوری 2024 04:05pm

پاکستان شو بز انڈسٹری میں مقبول جڑواں بہنوں کی جوڑی ایمن خان اور منال خان کے بھائی معاز خان کی شادی کی شہنائیاں بجنے کا آغاز ہوچکا ہے۔

ایمن اورمنال کے بھائی معازخان سوشل میڈیا انفلوئنسر صبا کے ساتھ جلد ہی رشتہ ازدواج میں بندھنے والے ہیں۔

جوڑے کی ڈھولکی کی تقریب سے تصاویرو ویڈیوزسوشل میڈیا پر وائرل ہیں۔

وائرل تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دُولہا اور ان کی بہنوں سمیت فیملی کے دیگر افراد نے سیاہ رنگ کے ملبوسات زیب تن کیے ہیں۔

معاز خان کی ہونے والی دلہن صبا کو گلابی رنگ میں ڈھولکی سے لطف اندوز ہوتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

ڈھولکی کی تقریبات سےتصاویر دیکھیے۔

واضح رہے کہ سال 2022 میں معاذ خان اور صبا رحمان کی ’بات پکّی‘ کی رسم ہوئی تھی جس میں صرف فیملی کے لوگ شریک ہوئے تھے۔

Read Comments