شائع 10 جنوری 2024 03:54pm

برطانوی ویزا کیلئے ٹی بی ٹیسٹ کہاں سے کروائیں

جو پاکستانی 6 ماہ یا اس سے زائد مدت کے لیے برطانیہ کا ویزا حاصل کرنا چاہتے ہیں ان کے لیے تپ دق (ٹی بی) کا ٹیسٹ کرانا لازم ہے۔

ٹی بی ٹیسٹ ان کے لیے بھی لازم ہوگا جو برطانیہ ہی کے رہائشی ہیں تاہم دو سال سے زائد مدت تک باہر رہے ہیں۔

برطانوی حکومت نے اس حوالے سے اپنی ویب سائٹ پر بنیادی شرائط اپ لوڈ کردی ہیں۔

برطانوی حکومت نے منظور شدہ کلینکس کی فہرست جاری کردی ہے۔ برطانوی ویزا کے حصول کے لیے صرف کلینکس کے جاری کردہ ٹی بی سرٹیفکیٹ ہی قبول کیے جائیں گے۔

ویزا کے حصول کے لیے صرف زیر نظر منظور شدہ کلینکس سے ٹی بی ٹیسٹ کرواکے سرٹیفکیٹ حاصل کیجیے۔

ٹی بی ٹیسٹ کے لیے آتے وقت برطانیہ جانے کے خواہش اپنی شناختی دستاویزات ساتھ لائیں جن میں پاسپورٹ، تصویریں، قومی شناختی کارڈ یا ریفیوجی / اسائلم سیکر کارڈ وغیرہ شامل ہیں۔

سفید بیک گرائونڈ کے ساتھ تین تصاویر اور ٹی بی ٹیسٹ کی فیس بھی لازم ہیں۔

ٹی بی ٹیسٹ کی فیس 11 سال تک کے بچوں کے لیے 8 ہزار اور بڑوں کے لیے ساڑھے دس سے 15 ہزار روپے تک ہے۔

کلینکس کی فہرست :

اسلام آباد

یوکے ٹی بی اسکریننگ سیکشن، بلڈنگ نمبر 14، سوک سینٹر، G-6 مرکز۔

ڈاکٹر ارشد ہیلتھ ایسوسی ایٹس

یونٹ 1، بلاک 21، سوک سینٹر، شہیدِ ملت روڈ، میلوڈی مارکیٹ، G-6 مرکز۔

ڈاکٹر ارشد ہیلتھ ایسوسی ایٹس

پلاٹ نمبر 20، اسٹریٹ 1، سیکٹر F-6/3۔ یہ کلینک پیر سے ہفتے تک صبح ساڑھے آٹھ سے شام 6 بجے تک کھلا رہے گا۔

یاد رہے کہ اسلام آباد میں آئی او ایم مائیگریشن ہیلتھ اسیسمنٹ سینٹر عارضی طور پر سیکنڈ فلور، معروف انٹرنیشنل ہاسپٹل، F-10 مرکز منتقل ہوچکا ہے۔

لاہور

پلاٹ نمبر 309-A، کینال بینک ویسٹ، طارق چودھری روڈ، نزدک پی سی ایس آئی آر

ائی او ایم، مائیگریشن ہیلتھ اسیٹسنٹ سینٹرپلاٹ نمبر 70-H، گلبرگ III

کراچی

ڈاکٹر ارشاد ہیلتھ ایسوسی ایٹس

پلاٹ نمبر 806، آٹھویں منزل، کاشف سینٹر، نزد مہران ہوٹل، مین شارع فیصل روڈ

آئی او ایم، مائیگریشن ہیلتھ ایسسمنٹ سینٹر

پلاٹ نمبر F-14، پی ی سی ایچ ایس، بلاک 6، شارع فیصل، نزد کے ایف سی

میرپور (آزاد کشمیر)

آئی او ایم، مائیگریشن ہیلتھ اسیسمنٹ سینٹرپلاٹ نمبر 6، بلاک D-4، ایف ٹو روڈ، فٹبال چوک، آزاد کشمیر

Read Comments