Aaj Logo

شائع 10 جنوری 2024 05:05pm

9 مئی مقدمات: عمران خان نے پولیس ٹیم کو متعدد سوالات کے جواب دے دیے

توڑ پھوڑ جلاؤ گھیراؤ 9 مئی واقعات کے 12 مقدمات میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سابق چیئرمین عمران خان سے اڈیالہ جیل میں تفتیش کا پہلا دور مکمل ہوگیا، سابق وزیراعظم نے پولیس کی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم (جے آئی ٹی) ممبران کو متعدد سوالات کے جواب دے دیے جبکہ تفتیش کا دوسرا دور کل صبح ہونے کا امکان ہے۔

راولپنڈی پولیس کی قائم کردہ جے آئی ٹی ٹیم کنوینئر کی سربراہی میں اڈیالہ جیل پہنچی، ٹیم 9 مئی کو توڑ پھوڑ اور جلاؤ گھیراؤ سے متعلق مختلف تھانوں میں درج 12 مقدمات میں سابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے تحقیقات کیں۔

تمام مقدمات کے تفتیشی افسران تحریری سوالنامے لے کر اڈیالہ جیل پہنچے، جہاں دوران تفتیش ان سے مختلف سوالات پوچھے گئے۔

سابق وزیراعظم عمران خان سے تفتیش کا دوسرا دور کل صبح ہونے کا امکان ہے، تفتیش کا پہلا دور مکمل ہونے پرجے آئی ٹی ٹیم اڈیالہ جیل سے واپس روانہ ہوگئی۔

جے ائی ٹی تفتیشی ٹیم اپنی رپورٹ کل انسداد دہشت گردی عدالت پیش کرے گی۔

Read Comments