Aaj Logo

شائع 11 جنوری 2024 01:55pm

مین پائپ لائن سخت متاثر، کوئٹہ کو گیس سپلائی متاثر ہونے کا امکان

بلوچستان کے علاقے ڈھاڈر کے قریب کوئٹہ کو گیس سپلائی کرنے والی 12 انچ قطر کی مین پائپ لائن سخت متاثر ہوئی ہے، جس سے کوئٹہ کو گیس سپلائی متاثر ہونے کا امکان ہے۔

سوئی سدرن گیس کمپنی (ایس ایس جی سی) کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ متاثرہ پائپ لائن کی مرمت کیلئے ٹیکینکل ٹیم روانہ ہوچکی ہے، کوشش ہے کہ متاثرہ پائپ لائن کا مرمتی کام جلد مکمل کیا جائے۔

ترجمان ایس ایس جی سی نے بتایا کہ پائپ لائن متاثر ہونے کی سبب کوئٹہ کے کچھ علاقوں کو گیس کی فراہمی متاثر ہونے کا امکان ہے۔

ایس ایس جی سی کا کہنا ہے کہ لوڈ مینجمنٹ کی پالیسی کو بروئے کار لاتے ہوئے ہر ممکن کوشش کی جا رہی ہے کہ گھریلو صارفین کی گیس سپلائی زیادہ متاثر نہ ہو۔

Read Comments