Aaj Logo

شائع 12 جنوری 2024 09:14am

راولپنڈی: مبینہ پولیس مقابلے میں 4 ڈاکو ہلاک

راولپنڈی میں مبینہ پولیس مقابلے کے دوران 4 ڈاکو ہلاک ہوگئے۔

پولیس کے مطابق رکنےکا اشارہ کرنے پر ڈکیتوں نےفائرنگ کردی، جوابی کارروائی میں 4 ڈاکو ہلاک ہوگئے۔

ملزمان سے پولیس کی یونیفارم بھی برآمد ہوئی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ڈکیت وارداتوں کے دوران پولیس یونیفارم استعمال کرتےتھے۔

ملزمان نے حال ہی میں کینیڈا سےآنے والے ایک شہری کےساتھ بھی واردات کی تھی۔

Read Comments