Aaj Logo

اپ ڈیٹ 12 جنوری 2024 09:46am

بیرسٹر گوہر ٹکٹوں کا اعلان نہ کر سکے، پارٹی ذرائع نے وجہ بتا دی

پاکستان تحریک انصاف کے موجودہ چیئرمین بیرسٹر گوہر اپنے دعوے کے باوجود جمعرات کی شب تک انتخابی ٹکٹوں کا اعلان نہ کر سکے۔

ٹکٹوں کا اعلان بعد میں سامنے آیا اور سوشل میڈیا پر ایک فہرست گردش کر رہی ہے۔

بیرسٹر گوہر نے گزشتہ روز کہا تھا کہ وہ بانی پی ٹی ائی عمران خان کے ساتھ مشاورت کے بعد ٹکٹوں کا اعلان رات 11 بجے تک کر دیں گے۔

تاہم ان کی جانب سے ایسا کوئی اعلان سامنے نہیں آسکا۔

پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ نون سمیت دیگر جماعتیں اپنے بیشتر ٹکٹوں کا اعلان پہلے ہی کر چکی ہیں۔

بیرسٹر گوہر کی جانب سے ٹکٹوں کے اعلان میں ناکامی کے بعد چہ مگوئیاں شروع ہو گئی ہیں۔

تاہم پارٹی کے ایک رہنما کا کہنا ہے کہ بیرسٹر گوہر ٹکٹوں پر عمران خان سے مشاورت کے لیے اڈیالہ جیل جانا چاہتے تھے لیکن انہیں رہنماؤں کی فہرست جیل کے اندر لے جانے کی اجازت نہیں دی گئی جس کے نتیجے میں ٹکٹوں کے لیے ناموں کو حتمی شکل دینے کا کام مکمل نہیں ہو سکا۔

سپریم کورٹ میں الیکشن کمیشن کی انتخابی نشان بلے کیخلاف درخواست سماعت کیلئے مقرر

پی ٹی ائی کے رہنماؤں نے بعض صحافیوں کو بتایا کہ بیرسٹر گوہر کی عمران خان سے ملاقات ضرور ہوئی لیکن امیدواروں کے ناموں پر زبانی طور پر تبادلہ خیال ہوا۔

پی ٹی ائی کے ذرائع کے مطابق پارٹی کے انتخابی نشان بیٹ کے معاملے پر عدالت میں جاری جنگ کے سبب بھی ٹکٹوں کے اعلان میں تاخیر ہو رہی ہے۔

پشاور ہائی کورٹ سے پی ٹی ائی کے حق میں فیصلہ آنے کے باوجود الیکشن کمیشن آف پاکستان نے تاحال اسے انٹرا پارٹی انتخابات کا سرٹیفکیٹ اور انتخابی نشان الاٹ نہیں کیا جس کے سبب اب تک معاملات واضح نہیں۔

Read Comments