Aaj Logo

شائع 12 جنوری 2024 06:09pm

توشہ خانہ ریفرنس میں آج بھی نیب گواہان کے بیانات قلمبند نہ ہوسکے

اسلام آباد کی احتساب عدالت میں پاکستان تحریک انصاف کے سابق چیئرمین عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف توشہ خانہ ریفرنس میں آج بھی نیب گواہان کے بیانات قلمبند نہ ہوسکے جبکہ وکیل صفائی سردارلطیف کھوسہ کے موجود نہ ہونے پر عدالت نے سماعت کل تک کے لیے ملتوی کردی۔

احتساب عدالت اسلام آباد کے جج محمد بشیر نے سابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف توشہ خانہ ریفرنس کی اڈیالہ جیل میں سماعت کی۔

ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل نیب سردارمظفرعباسی، امجد پرویز، سہیل عارف اور عرفان بھولا عدالت پیش ہوئے جبکہ وکیل صفائی سردار لطیف کھوسہ عدالت پیش نہیں ہوئے۔

دوران سماعت بانی پی ٹی آئی کے وکلاء نے سماعت ملتوی کرنے کی استدعا کردی۔

وکلاء صفائی نے استدعا کی کہ لطیف کھوسہ آج دستیاب نہیں، اس لیے ان کی عدم دستیابی کے باعث سماعت ملتوی کی جائے۔

بعدازاں احتساب عدالت نے سماعت کل تک کے لیے ملتوی کردی۔

مزید پڑھیں

عمران خان کی عدالت میں صحافیوں سے گفتگو، ٹکٹوں کی تقسیم پر جواب دےدیا

ملک میں تحائف کی درست قیمت جانچنے کا نظام ہی نہیں، توشہ خانہ پر نیبرپورٹ میں اہم انکشافات

توشہ خانہ تحائف ظاہر نہ کرنے والے اراکین اسمبلی کیخلاف کارروائی کیدرخواست خارج

Read Comments