Aaj Logo

شائع 14 جنوری 2024 09:01am

امریکا میں ایک لاکھ 11 ہزار ہیکٹر زرعی زمین کا مالک کون؟

امریکا میں نجی طور پر سب سے زیادہ زرعی اراضی مالک کون ہے؟ اراضی کا رقبہ ایک لاکھ 11 ہزار ہیکٹر سے زیادہ ہے۔ یہ زرعی اراضی 17 ریاستوں میں پھیلی ہوئی ہے۔

”دی لینڈ رپورٹ“ کے بیان کردہ اعداد و شمار کے مطابق دنیا کے سابق امیر ترین انسان بل گیٹس کو امریکا میں سب سے زیادہ نجی اراضی کا مالک ہونے کا اعزاز حاصل ہے۔ ان کی مجوعی زرعی اراضی ایک لاکھ 11 ہزار 288 ہیکٹر ہے۔

امریکا میں 100 سب سے بڑے مالکانِ اراضی کی رینکنگ کرنے والی دی لینڈ رپورٹ کا کہنا ہے کہ بل گیٹس ملک میں مجموعی طور پر بیالیسویں سب سے بڑے مالکِ اراضی ہیں۔

فوربس نے 12 جنوری کو بتایا کہ 120 ارب 20 کروڑ ڈالر کے اثاثوں کے ساتھ بل گیٹس اس وقت دنیا کے ساتویں امیر ترین انسان ہیں۔

Read Comments