Aaj Logo

شائع 14 جنوری 2024 09:21am

3 صوبے بدستور دھند کی لپیٹ میں، نقل و حرکت میں مشکلات کا سامنا

پنجاب، خیبر پختونخوا اور سندھ کے بہت سےعلاقوں میں شدید دھند برقرار ہے۔ سردی کی شدت میں اضافے اور دھند کے برقرار رہنے سے لوگوں کی مشکلات بھی بڑھ گئی ہیں۔

دھند کے باعث لوگوں کو نقل و حرکت میں غیر معمولی پریشانی کا سامنا ہے۔ موٹر وے ایم تھری کو فیض پور سے درخانہ تک بند کردیا گیا ہے۔

حادثات کی روک تھام کے لیے موٹر وے ایم فائیو کو بھی شیرشاہ سے رحیم یار خان تک بند کردیا گیا ہے۔

شدید دھند کے باعث پروازوں کا شیڈول بھی متاثر ہوا ہے۔ سرکاری اور نجی ایئر لائنز کی متعدد پروازیں منسوخ کردی گئی ہیں۔ بہت سی پروازیں تاخیر سے پہنچ رہی ہیں۔

Read Comments