Aaj Logo

شائع 15 جنوری 2024 02:28pm

پی بی 50 میں ممکنہ پری پول رگنگ کے خلاف احتجاج، کوئٹہ چمن شاہراہ بند

بلوچستان کے ضلع لسبیلہ کے علاقے قلعہ عبداللہ حلقہ پی بی 50 میں اسسٹنٹ ریٹرننگ افسران کے ذریعے پری پول رگنگ کے ممکنہ منصوبے کے خلاف پہیہ جام ہڑتال کردی گئی۔

انتخابات سے پہلے مبینہ دھاندلی کے منصوبہ کے خلاف پہیہ جام ہڑتال میں کوئٹہ چمن شاہراہ سید حمید کے مقام پر ہر قسم کے ٹریفک کیلئے بند کر دی گئی۔

قلعہ عبداللہ کے مقامی افراد نے ایک ہی گاؤں ،ایک ہی سیاسی پارٹی اور ایک ہی امیدوار کے رشتہ داروں عبدالمنان اور ناصر عادل کو پی بی 50 پر اسسٹنٹ ریٹرننگ افسران تعینات کرکے انتخابات سے پہلے پری پول رگنگ کا راستہ ہموار کرنے کے خلاف کویٹہ چمن شاہراہ کو بند کیا ہے ۔

مظاہرین نے مطالبہ کیا ہے کہ ضلعی انتظامیہ اور الیکشن کمیشن سیاسی بنیادوں پر اے آر آوز کے تعیناتی کے خلاف فوری اقدامات اٹھائیں۔

جمعیت علماء اسلام اور پشتونخواہ میپ نے مشترکہ طور الیکشن کمیشن سے دونوں اسسٹنٹ ریٹرننگ افسران کے تبادلہ کا مطالبہ کردیا ہے ۔

اس حوالے سے کہا گیا ہے کہ انتخابات سے پہلے دھاندلی کی کسی صورت بھی اجازت نہیں دی جاسکتی۔ قلعہ عبداللہ ضلع کی حساسیت کو مد نظر رکھ کر الیکشن کمیشن فوری اقدامات اٹھائے، بصورت دیگر احتجاج جاری رہے گا۔

Read Comments