Aaj Logo

شائع 16 جنوری 2024 03:42pm

روہت شرما بھارتیوں کیلئے سُبکی کا باعث نئے ریکارڈ سے ایک قدم دور

بھارتی کپتان روہت شرما ٹی 20 انٹرنیشنل میں سب سے زیادہ صفر پر آؤٹ ہونے والے بلے بازوں میں دوسرے نمبر پر آگئے۔

روہت شرما نے 14 ماہ بعد ٹی 20 انٹرنیشنل میں واپسی کی ہے لیکن بھارتی کرکٹر اپنی پر فارمنس سے افغانستان کے خلاف سیریز یادگار بنانے میں پیچھے رہ گئے۔

ی ناقص کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے انہوں نے سیریز کے پہلے میچ میں کوئی رن نہیں بنایا، جبکہ دوسرے میچ میں بھی وہ پہلی ہی گیند پر کلین بولڈ ہوگئے تھے۔

اس کے بعد روہت شرما ٹی 20 میں شرمناک ریکارڈ حاصل کرنے سے محض ایک قدم ہی دور ہیں۔

کرکٹراس وقت صفر پر آؤٹ ہونے والے کھلاڑیوں کی فہرست میں دوسرے نمبر پر موجود ہیں۔

امکان ہے کہ اگر افغانستان کے خلاف تیسرے میچ میں بھی بھارتی بلے بازرن بنائے بغیر پویلین لوٹے تو وہ آئرلینڈ کے پال اسٹرلنگ کے ہمراہ 13 مرتبہ صفر پر آؤٹ ہونے والے کھلاڑی بن جائیں گے۔

بھارتی کرکٹر روہت شرما ٹی 20 انٹرنیشنل میں اب تک 12 مرتبہ صفر پر اپنی وکٹ گنوا ہوچکے ہیں۔

Read Comments