Aaj Logo

اپ ڈیٹ 17 جنوری 2024 02:44pm

گرفتاری کے باوجود اصولوں پر کھڑا ہوں، کمرہ عدالت سے شیخ رشید کا ویڈیو پیغام

گزشتہ روز 9 مئی کے مقدمے میں ضمانت خارج ہونے کے بعد گرفتار کیے جانے والے سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید نے کمرہ عدالت سے ویڈیو بیان جاری کیا ہے۔

راولپنڈی پولیس نے انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کی جانب سے جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت کے بعد شیخ رشید کو کمرہ عدالت سے گرفتار کرلیا تھا۔

شیخ رشید احمد کو پولیس نے جسمانی ریمانڈ لینے کے لیے انسداد دہشتگردی عدالت میں پیش کیا۔ کیس کی سماعت انسداد دہشت گردی عدالت کے جج اعجازآصف نے کی

عدالت نے پولیس کی جانب سے شیخ رشید احمد کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کرتے ہوئے سربراہ عوامی لیگ کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا دیا۔

کمرہ عدالت سے جاری ویڈیو بیان میں شیخ رشید کا کہنا ہے کہ میں گرفتاری کے باوجود اپنے اصولوں پر کھڑا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ ظلم کےخلاف پی ٹی آئی کے ورکرزقلم دوات کو ووٹ دیں، جو پی ٹی آئی کا ورکرز ووٹ نہیں دے گا وہ پی ڈی ایم کا ورکرہوگا۔

ماضی کی طرح شیخ رشید نے ایک بار ویڈ یوہپیغام میں یہ بھی کہا کہ 23 دن تشدد برداشت کیا اور 40 دن کا چلہ کاٹا لیکن کوئی پریس کانفرنس نہیں کی۔،

Read Comments