Aaj Logo

شائع 17 جنوری 2024 03:42pm

اعظم خان کی توہین پر مداح مشتعل، باضابطہ احتجاج کا مطالبہ کردیا

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان تیزے ٹی ٹوئنٹی میچ کے دوران بیٹر اعظم خان کی انٹری پر ریسلر بگ شو کا گانا بجائے جانے پر پاکستانی شائقینِ کرکٹ نے شدید ردعمل ظاہر کیا ہے۔

یہ وڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔ وڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اعظم خان جب بیٹنگ کے لیے میدان میں اترے تو گراؤنڈ انتظامیہ نے معروف ڈبلیو ڈبلیو ای ریسلر بگ شو کا گانا بجا ڈالا۔

گراؤنڈ انتظامیہ کے اس عمل پر کئی کرکٹ شائقین بھی برہم نظر آرہے ہیں۔ قومی کرکٹ ٹیم کے مداحوں نے پاکستان کرکٹ بورڈ سے مطالبہ کیا ہے کہ ”باڈی شیمنگ“ کا یہ معاملہ نیوزی لینڈ کے سامنے اٹھایا جائے۔

اعظم خان قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور مایہ ناز وکٹ کیپر معین خان کے صاحبزادے ہیں۔ انہوں نے جولائی 2021 میں قومی ٹیم کی طرف سے کھیلتے ہوئے بین الاقوامی کریئر کا آغاز کیا تھا۔

اس میچ کی ایک وڈیو ”ایکس“ پر بھی وائرل ہوئی ہے جس میں شائقین اسٹیڈیم انتظامیہ کو ہدفِ تنقید بنارہے ہیں۔

یاد رہے کہ بھاری بھرکم جسم کے باعث اعظم خان کی اکثر ٹرولنگ کی جاتی ہے۔

Read Comments