Aaj Logo

شائع 18 جنوری 2024 10:53pm

ایران کو منہ توڑ جواب دینے پر افواج پاکستان کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں، مریم نواز

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی سینئر نائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان کی خود مختاری پر حملے کا ایران کو منہ توڑ جواب دینے پر افواج پاکستان کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (ٹوئٹر) پر جاری اپنے پیغام میں مریم نواز نے کہا کہ پاکستان کی خودمختاری پر حملے کا منہ توڑ جواب دینے پر ہم سب افواج پاکستان کو خراج تحسین کرتے ہیں۔

مریم نواز نے مزید کہا کہ خفیہ معلومات اور پیشہ وارانہ قابلیت پر مبنی بروقت کاروائی قابل داد ہے، اللّہ ہمارے ملک کو سلامت رکھے۔

واضح رہے کہ ایران نے ایک روز قبل پاکستان کی سرحدی حدود کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بلوچستان کے علاقے میں میزائل اور ڈرون حملہ کرکے 2 بچیوں کو شہید اور 3 کو زخمی کر دیا تھا۔

پاکستان نے بلوچستان کے حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور اسے پاکستان کی خود مختاری کی خلاف ورزی، دو طرفہ تعلقات کے منافی قرار دیا تھا۔

پاکستان نے بلوچستان پر حملے کے جواب میں آپریشن مرگ بر، سرمچار کے ذریعے ایران کو جواب دے دیا۔

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان نے صبح ایران کے صوبے سیستان میں دہشتگردوں کی مخصوص پناہ گاہوں کو نشانہ بنایا، جس کے دوران متعدد دہشتگرد مارے گئے۔

مزید پڑھیں

دو قسم کے ڈرونز، میزائل اور راکٹ: پاک فوج نے ایران میں آپریشن کیتفصیلات جاری کردیں

پاکستان کے حملے میں مارے گئے افراد ایرانی شہری نہیں تھے، ایران کا بڑااعتراف

پاکستان کے ایران کے اندر جوابی حملے، متعدد دہشت گردہلاک

Read Comments