مہوش حیات کو دوحہ کی بُلند بالاعمارت پر بولڈ فوٹو شوٹ مہنگا پڑا

اداکارہ کی یہ خاص لُک سوشل میڈیا صارفین کو نہیں بھائی
اپ ڈیٹ 19 جنوری 2024 11:08am

پاکستان شوبز انڈسٹری کی نامور اداکارہ مہوش حیات بولڈ تصاویر شیئر کرنے کے سبب تنقید کی زد میں آگئیں۔

مہوش حیات نے اپنے انسٹاگرام پرایک حالیہ فوٹو شوٹ کی تصاویرشیئرکیں جن میں وہ قدرے منفرد دکھائی دے رہی ہیں۔

یہ تصاویر اداکارہ نے قطر کے دارالحکومت دوحہ سے شیئر کی ہیں جہاں وہ ایک بلڈنگ پر کھڑی ہیں۔ مہوش حیات نے اواتارلُک میں یہ فوٹو شوٹ کروایا ہے۔

اداکارہ کا یہ انداز سوشل میڈیا صارفین کو بالکل نہ بھایا، صارفین نے تبصرے کرتے ہوئے اداکارہ کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔

ایک صارف نے اداکارہ کو فلسطین کی حمایت نہ کرنے پر تنقید کی زد میں لیا۔

ایک صارف نے لکھا کہ ’یہ احساسِ کمتری کا شکار ہیں‘۔

ایک صارف نے لکھا کہ ’تمغہ امتیاز لینے کی تیاری‘۔

ایک صارف نے ان کے اس لُک کو خوفناک کہہ ڈالا۔

ایک صاف نے تو ان کو میرا جی کہہ ڈالا۔

مہوش حیات پاکستان کی نامور اداکارہ ہیں۔ ان کی شاندار اداکاری کو ان کے مداحوں کی جانب سے خوب سراہا جاتا ہے۔

Read Comments