شائع 19 جنوری 2024 09:52am

دنیا بھر میں کتنے صحافی حق گوئی پر پابندِ سلاسل ہیں؟

دنیا بھر میں کم و بیش 320 صحافی پیشہ ورانہ فرائض کی انجام دہی کے دوران حق گوئی کی بنیاد پر جیل کی سلاخوں کے پیچھے ہیں۔

امریکی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ دنیا بھر میں صحافیوں کو پیشہ ورانہ ذمہ داریاں ادا کرنے حوالے سے شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ محاذِ جنگ سے رپورٹنگ کرنے والے صحافیوں کے علاوہ نارمل حالات میں کام کرنے والوں کو بھی آزادانہ کام نہیں کرنے دیا جاتا۔

1992 میں اپنے قیام کے بعد سے کمیٹی ٹو پروٹیکٹ جرنلسٹس کے ترتیب دیے ہوئے اعداد و شمار کے مطابق ایک سال میں پابندِ سلاسل کیے جانے والے صحافیوں کی یہ دوسری بڑی تعداد ہے۔

کمیٹٰی کہنا ہے کہ صحافیوں کو سلاخوں کے پیچھے دھکیلنے سے حق پرستی کی راہ پر چلنے والوں اور ضمیر کے مطابق آواز بلند کرنے والوں کو روکا نہیں جاسکتا۔

2022 میں دنیا بھر میں 367 صحافیوں کو جیل میں ڈالا گیا تھا۔ جن ممالک میں صحافیوں کو زیادہ مشکلات کا سامنا ہے ان میں شمالی کوریا، کیوبا اور ایران نمایاں ہیں۔

کمیٹی کی چیف ایگزیکٹیو آفیسر جوڈی گنزبرگ کا کہنا ہے کہ دنیا بھر میں حکومتیں آمرانہ طرزِ فکر و عمل اختیار کرتی جارہی ہیں۔ تنقید برداشت کرنے کی صفت تیزی سے دم توڑ رہی ہے۔

Read Comments