Aaj Logo

شائع 20 جنوری 2024 11:08am

شمالی وزیرستان میں چار لاشیں برآمد

شمالی وزیرستان میں میرعلی بازار تھانے کی حدود سے 4 لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔

شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے 4 افراد کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔

پولیس نے چاروں لاشوں کو شناخت کیلئے ٹی ایچ کیو ہسپتال میرعلی منتقل کردیا ہے۔

بیوی، بیٹے اور بہو نے والد کو قتل کرکے لاش کے ٹکڑے کردیے

لاشوں کے ساتھ سبزی لے جانے والی پک اپ گاڑی اور ایک مزدا گاڑی کھڑی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ شناختی کارڈ نہ ہونے کی وجہ سے تاحال مقتولین کی شناخت نہیں ہو پارہی۔

Read Comments